Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عراق : مقتدیٰ الصدر کے حامی ایک بارپھر گرین زون میں داخل ،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد زخمی

عراق : مقتدیٰ الصدر کے حامی ایک بارپھر گرین زون میں داخل ،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد زخمی
May 20, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عراق میں مقتدیٰ الصدرکے حامی ایک بارپھرگرین زون میں داخل ہوگئےسکیورٹی فورسزنے مظاہرین پرفائرنگ کردی جس سے  متعددافرادزخمی بھی ہوئےجبکہ عراقی فوج نے حالات پرقابوپانے کےلیے بغدادمیں کرفیولگادیاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق عراق کے دارالحکومت بغدادمیں حکومت مخالف مظاہروں میں ایک بارپھرشدت آگئی ،جمعہ کے روز مقتدیٰ الصدرکے حامیوں کی بڑی تعدادحکومت کے خلاف بغدادکی سڑکوں پرنکل آئی ، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین ،کوروکنے کے لیے فائرکھول دیا جس سے درجنوں افرادزخمی ہوگئے مظاہرین نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کواسپتال منتقل کیاجبکہ مشتعل مظاہرین وزیراعظم آفس میں بھی گھس گئے۔ ایک ماہ کے دوران دوسری بارمظاہرین گرین زون میں داخل ہوئے ہیں  جبکہ عراقی فوج نے حالات پرقابوپانے کے لیے بغدادمیں کرفیولگادیاہے۔