Saturday, July 27, 2024

عراق : داعش کا تکریت میں حملہ 14 پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق

عراق : داعش کا تکریت میں حملہ 14 پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق
April 7, 2017
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے شہر تکریت میں داعش کے حملوں میں چودہ پولیس اہلکاروں سمیت اکتیس افراد جاں بحق ہو گئے حملوں میں انسداد دہشت گردی سیل تکریت کا سربراہ بھی ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق  داعش نے عراقی شہر تکریت پر دھاوا بو ل دیا پولیس کی یونیفارم میں ملبوس دس کے قریب حملہ آوروں نے شہر کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا حملوں میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس کی گاڑی میں سوار تھے،جن میں خودکش بمبار بھی شامل تھے  اور وہ شمالی بغداد سے تکریت میں داخل ہوئے ۔  داعش کے حملہ آوروں نے انسداد دہشت گردی سیل تکریت کے سربراہ کے گھر کو بھی نشانہ بنایا اسلحہ ختم ہونے پر حملہ آوروں نے خودکو دھماکوں سے اڑا لیا جس سے انسداد دہشت گردی سیل تکریت کے سربراہ اور ان کے گھر کے چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔