Saturday, July 27, 2024

عراق: ابوبکرالبغدادی کے گھر پر بمباری، 77جنگجو ہلاک

عراق: ابوبکرالبغدادی کے گھر پر بمباری، 77جنگجو ہلاک
February 14, 2017
بغداد (ویب ڈیسک) مغربی عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے گھر پر عراقی طیاروں کی بمباری، داعش کے تیرہ رہنما اور چونسٹھ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ البغدادی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق عراقی ایف سولہ طیاروں نے ملک کے مغربی علاقے القائم میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے گھر پر بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق البغدادی گزشتہ ہفتے شام کے شہر رقہ سے القائم پہنچا تھا جہاں وہ اپنے گھر میں داعش کے کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں مصروف تھا۔ حملے میں داعش کے تیرہ کمانڈروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ کارروائی کے دوران البغدادی کو کوئی نقصان پہنچا یا نہیں۔ فضائی حملوں کے دوران مغربی عراق میں داعش کے تین دوسرےٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں داعش کے چونسٹھ جنگجو بھی مارے گئے۔