Sunday, September 25, 2022

عراقی فوج کا ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کا دعویٰ

عراقی فوج کا ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کا دعویٰ

بغداد ( 92 نیوز ) عراقی فوج نے ا ملک سےداعش کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔ حکام کے مطابق دہشتگرد تنظیم کو شکست دے دی گئی ہے ۔ وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے بھی دعوے کی تصدیق کر دی گئی ۔ جنگ مکمل ہونے کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔
عراقی فوج کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے ملک سے دہشت گرد تنظیم کا جہاں بھی قبضہ تھا وہ ختم کر دیا گیا ہے۔ داعش کو پوری طرح شکست دے دی ہے ۔
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق اور شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اب فوج کا کنٹرول ہے۔