Sunday, October 2, 2022

عراقی فوج نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا

عراقی فوج نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا
فلوجہ(ویب ڈٰیسک)عراقی فوج نے فلوجہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے ۔فلوجہ پر دو سال سے داعش کا قبضہ ہے ۔ تفصیلات کےمطابق فلوجہ میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلوجہ کو داعش کے دہشت گروں سے آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے،  عظیم فتح قریب ہے۔ داعش کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ِفلوجہ عراق کے دارالحکومت بغداد سے 65کلومیٹردور ہے ۔اس شہر پر دو سال سے انتہا پسند تنظیم  داعش کا   قبضہ  ہے ۔