Friday, September 30, 2022

عراقی فوج بغداد کے قریبی شہر فلوجہ میں داخل ہوگئی

عراقی فوج بغداد کے قریبی شہر فلوجہ میں داخل ہوگئی
فلوجہ(ویب ڈیسک)عراقی فوج   بغداد کے قریب فلوجہ شہر میں داخل ہوگئی ہے اور فوج نے نعیمہ کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق  عراقی فوج نے فلوجہ شہر کی حدود میں شہر کے جنوب میں نعیمہ کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔عراقی فوج نے مزید  ایک کلومیٹرتک پیش قدمی کی ہے ۔ امریکی اور اتحادی  فضائیہ نے بھی پیر کو شہر پر تین حملے کئے ۔جس میں داعش کے ٹھکانوں ، گاڑیوں اور شہر سے  نکلنے کے لیے بنائی گئی سرنگوں کو نشانہ بنایا.۔فلوجہ پر عراقی فوج کے حملے کے بعد داعش نے بغداد میں دہشت گردی کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں ۔پیر کو  کار اور موٹر سائیکل بم دھماکے میں   بیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ۔بغداد کے قریب  فلوجہ پر  داعش نے دوہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا اور اس وقت شہر میں داعش کے سات سو کے قریب جنگجو موجود ہیں  ۔