عراقی فضائیہ کی داعش کے سربراہ کے قافلے پر بمباری
بغداد(ویب ڈیسک)عراقی فضائیہ نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے قافلے پر بمباری کردی تاہم داعش سربراہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق یاتردیدنہ ہوسکی۔
تفصیلات کےمطابق عراقی فضائیہ کے مطابق ابوبکر البغدادی کے قافلے پر بمباری الانبارصوبے کے علاقہ میں کی گئی
تاہم اس حملے میں ابوبکر البغدادی کے بچ نکلنے یا زخمی ہونےکی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ داعش کےسربراہ تنظیم کےکمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے کربلا جا رہا تھا۔