عراقی حکومت باضابطہ درخواست کرے تو رمادی کو شدت پسندوں سے آزاد کراسکتے ہیں :ایران
بیروت(ویب ڈیسک)ایران نے کہاہے کہ عراقی حکومت باضابطہ طورپرکہے توہمسایہ ملک کی حیثیت سے رمادی کوشدت پسندوں سے آزادکراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیروت میں لبنانی وزیراعظم اوراسپیکرسے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈرکے مشیرعلی اکبرولایتی کا کہناتھاکہ اگرعراقی حکومت رمادی کوداعش کے جنگجوؤں سے آزادکرانے کاکہے توایران ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے بھرپورکرداراداکرے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمادی میں فتح عراقی عوام اورحکومت کی ہی ہوگی۔
واضح رہے کہ پچھلے تین روزکے دوران رمادی میں داعش کی کارروائیوں کے دوران پانچ سوکے قریب شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔