Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدن : بم دھماکے میں 50 فوج ہلاک ، 60سے زائد زخمی

عدن : بم دھماکے میں 50 فوج ہلاک ، 60سے زائد زخمی
December 18, 2016

 عدن(ویب ڈیسک)یمن کے شہر عدن میں خود کش دھماکے میں پچا س فوجی ہلاک اورساٹھ سے زائد  زخمی ہوگئے خود کش بمبار نے  فوجی کیمپ کے نزدیک  خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دہشتگرد تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق خانہ جنگی کےشکارملک یمن کاشہرعدن ایک بارپھرخوفناک بم دھماکے سے گونج اٹھا۔ جہاں  ایک خود  کش بمبار نے  تنخواہوں کی وصولی کے لیے لائن میں لگے فوجیوں کے قریب  خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ یمنی  فوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ خود کش بمبار نے عدن کے الثوبان  ملٹری بیس کو نشانہ بنایا جہاں اس وقت سینکڑوں فوجی موجو د تھے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق متعد د زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔ عدن سعودی حمایت یافتہ حکومت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش  کے ترجمان کاکہنا ہے کہ خود کش حملہ اس کے  جنگجو نے کیا، ترجمان نے مزید حملوں کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل  بھی  یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک خود کش  دھماکے کےنتیجے میں تنخواہوں کی وصولی میں مصروف پچاس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ .