Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی بجلی منقطع

عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی بجلی منقطع
January 31, 2019
سرگودھا( 92 نیوز) فیسکونے عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ڈسپوزلز اور واٹر سپلائز کی بجلی منقطع کر دی گئی، بجلی بندش کے باعث گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے لگا جبکہ شہریوں کوپینے کے پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔ مالی بحران کا شکار میونسپل کارپوریشن سرگودھا بجلی بل ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہا اور عدم ادائیگی پر فیسکو نے ٹی ایم اے کی 7 واٹر سپلائز اور 11 ڈسپوزلز کی بجلی کاٹ دی۔ ڈسپوزل بند ہونے سے گلیوں میں پانی جمع ہونے لگا،، یہاں تک کہ صارفین کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی بھی بند ہے۔ فیسکو اپنے 20 کروڑ روپے واجبات کا تقاضا کر رہا ہے تو میئر نے ادائیگی کے بجائے فیسکو پر زائد یونٹس ڈالنے کا الزام عائد کر دیا۔ میئر نے کہاکہ اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو حالات کے ذمہ دار فیسکو حکام ہوں گے ۔ دو محکموں کے اس چپقلش نے شہریوں کیلئے مسائل پیدا کر دئیے ہیں، ایک طرف نکاسی آب کا مسئلہ ہے تو دوسری جانب صارفین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔