Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس

عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس
February 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اپنی قیادت کی محبت میں چیخ چیخ کر توہین آمیز تقاریر کرنے والے دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری ہو گیا اور سات فروری کو پیشی کا حکم دے دیا گیا ۔
گزشتہ روز عدالت نے ن لیگی رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور چھ فروری کو پیشی میں بلا لیا ۔
جڑانوالہ میں طلال چودھری نے پرجوش تقریر کی اور تمام حدیں پار کر گئے ۔
طلال چودھری کیس کی سماعت کے لئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔ بینچ کی سربراہی جسٹس اعجازافضل کریں گے جبکہ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مقبول باقر بھی بینچ کا حصہ ہیں ۔
طلال سے پہلے نہال ہاشمی بھی احتساب کرنے والوں پر زمین تنگ کرنے کی تحمکانہ باتیں کرتے رہے جس پر نوٹس تو ہونا تھا اور جب ہوا تو خوب ہوا ۔ معافی نامہ بھی مسترد کر دیا گیا اور سزا ہو گئی ۔ اس کے ساتھ ہی اڈیالہ جیل میں ایک ماہ خوب گزرے گا جبکہ صدیق الفاروق کو بھی عدالت نے گھر بھیجا ۔
توہین عدالت کے نوٹسز کا سلسلہ چل نکلا ہے ۔ اب یہ دیکھنا ہو گا کہ آنے والے دنوں میں کون کون سی بڑی شخصیت کو نوٹس مل سکتا ہے ۔