Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدلیہ کے ایک حصے نے نظریہ ضرورت کے تحت آمروں کا ساتھ دیا، نواز شریف

عدلیہ کے ایک حصے نے نظریہ ضرورت کے تحت آمروں کا ساتھ دیا، نواز شریف
February 2, 2018

کراچی (92 نیوز) نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جب بھی امروں نے جمہوریت پر شب خون مارا تو عدلیہ کے ایک حصے نے ان کا ساتھ دیا اور نظریہ ضرورت نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف ایک مرتبہ پھراداروں پر برس پڑے ۔
نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی جمہوریت کو گھر کی لونڈی اور وزیر اعظم کو مرضی کا کھیلونا بنائے رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمہوریت پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتی ہے تو کلہاڑا چلا دیا جاتا ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس منیر نے رسوائے زمانہ نظریہ ضرورت کا سہارا لیا ۔ اس دن سے آج تک عدلیہ کی ساکھ پر لگا داغ دھل نہیں سکا ۔ پی سی او کا حلف اٹھانے والے ملک کی تباہی کا باعث بنے ۔
نواز شریف نے محمود خان اچکزی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ پارلیمنٹ میں اکھٹے ہونگے اور سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ۔
نواز شریف نے کہا کہ انیس سو نناوے میں ان کی حکومت گرائی تو جج بہادر نے کہا کہ بہت اچھا کیا انہوں نے ہی مشرف کو آئین کا ستیاناس کرنے کا اختیار دے دیا گیا ۔
اس سے پہلے پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کےسربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی نواز شریف کی حمایت کرتے ہوئے ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔