Saturday, July 27, 2024

عدلیہ کے ادارے اور وکلاء اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں، چیف جسٹس

عدلیہ کے ادارے اور وکلاء اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں، چیف جسٹس
March 29, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا،عدلیہ کے ادارے اور وکلا اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے، وزیر اعظم فریاد سنانے آئے تھے مگر دیا کچھ نہیں ۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ سائل کی تکلیف کو سنوں ۔

 اس پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس (ر)عبدالرشید والی صورتحال تھی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سرعبدالرشید ملاقات کیلئے چل کر گئے تھے، میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کیا،اور وہ میرے گھر چل کر آئے تھے ۔