عدلیہ پر تنقید کی قانون اجازت دیتا ہے نہ اسکی اجازت ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدلیہ پر تنقید کی قانون اجازت دیتا ہے نہ اس کی اجازت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنقید سے نہ صرف جمہوریت بلکہ انکی پارٹی کو بھی نقصان ہورہاہے ،عدالت کا فیصلہ درست اور مناسب ہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے اقدامات کا جائزہ لے تاکہ عدالت کو اس پوزیشن پر جانا نہ پڑے۔