Thursday, September 19, 2024

عدالت کا وزیر اعلیٰ کے بہنوئی آصف حیدرشاہ کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم

عدالت کا وزیر اعلیٰ کے بہنوئی آصف حیدرشاہ کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم
February 17, 2018

کراچی (92 نیوز) عدالت نے وزیر اعلیٰ کے بہنوئی آصف حیدرشاہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم دے دیا۔ 
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس نے لارجر بینچ کی سربراہی میں کی ۔
درخواست گزار شہاب اوستو نے بتایا کہ بڑی پیشرفت ہوئی ہے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں چار تا سات ہزار ٹن کچرا بڑھ گیا ہے، مداخلت نہیں چاہتے، سندھ حکومت صورتحال بہتر کرے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ کی کارکردگی اچھی نہیں، آصف حیدر شاہ کا نام سنا ہے، یہ کون ہیں، جس پر چیف سیکرٹری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن گئے اور تعریفوں کا ایسا سماں باندھا کہ سب حیران ہو گئے ۔ بتایا کہ شاہ صاحب وزیر اعلیٰ کے بہنوئی،اور اچھے افسر ہیں ۔
چیف جسٹس نے آصف حیدر شاہ کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ آپ کو اپنا ہی بندہ دے رہے ہیں،آج ہی تعینات کریں ۔
واٹر کمیشن کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔