Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدالت کا نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نہال ہاشمی ایک بار پھر پھنس گئے ۔ سپریم کورٹ نے دوسری بار بھی توہین عدالت کے الزام میں نہال ہاشمی کا جواب مسترد کرتے ہوئے ان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو جواب جمع کرواتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے کامران مرتضیٰ کی یقین دہانی پر غیر مشروط معافی مانگی تھی ۔
چیف جسٹس نے انہیں جواب پڑھ کر سنانے کا حکم دیا تو نہال ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے کسی معزز جج کا نام نہیں لیا ۔ شفاف ٹرائل ان کا حق ہے ۔
نہال ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے مظلوم قیدیوں کی آواز اٹھائی جو جرم نہیں ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عدلیہ کیلئے ان کی جان بھی حاضر ہے ۔ ہر آدمی سے غلطی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں سپریم کورٹ کیلئے جیل بھی جا چکے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کب تک آپ کا احسان اٹھاتی رہے گی ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما کے سخت جواب پر انہیں حد میں رہنے کا حکم بھی دیا ۔
عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کیخلاف چھبیس مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ بطور وکیل نہال ہاشمی کا لائسنس معطل کرنے کامعاملہ بھی دیکھا جائے گا ۔