Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالت کا دو بچے داداسے لیکر باپ کے حوالے کرنے کا حکم‘ دادا اور پھوپھی کا واویلا

عدالت کا دو بچے داداسے لیکر باپ کے حوالے کرنے کا حکم‘ دادا اور پھوپھی کا واویلا
October 12, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ کی عدالت نے بچوں کی حوالگی کیس میں بیٹے اور بیٹی کو باپ کے حوالے کر نے کا حکم دیدیا۔ بچوں کی پھوپھی احاطہ عدالت میں بے ہو ش ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمن آبا د کے رہا ئشی نعیم شہزاد نے اپنی بیوی شبا نہ کی وفات پر دوسری شا دی کر لی تھی۔ دونوں بچے پھو پھی نیلم کے پا س تھے۔ نعیم نے بچوں کی حوالگی کیلئے کیس دائر کر رکھا تھا۔ عدالت نے آج کیس کا فیصلہ سنا تے ہو ئے بچوں کو والد کے حوالے کر نے کا حکم دیا۔ بچوں کی پھو پھی نیلم اور دادا ارشد نے عدالت کے با ہر واویلا شروع کر دیا۔ اس دوران نیلم بی بی بے ہو ش ہو گئی جسے ریسکیو اہلکا روں نے طبی امداد کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔