Saturday, July 27, 2024

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے دہشتگردوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے دہشتگردوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
February 4, 2016
کراچی(92نیوز)انسدادہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے دہشت گردوں کا ریکارڈ طلب کر لیا،،ڈاکٹر عاصم نے دانت میں تکلیف کی شکایت اور رؤف صدیقی نے ضمانت میں توسیع اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔ تفصیلات کےمطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت شروع ہو ئی تو تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف نے رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں نامزد مفرور ملزم ایم کیوایم کے رہنما انیس قائم خانی، سیلم شہزاد اور پی پی کے قادر پٹیل کی گرفتار ی کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ سلیم شہزاد کااصل نام سلیم الحق ہےانکے ریکارڈ کے حصول کے لیے نادرا سے رجوع کر لیا گیا ہے عدالت نے آئندہ پیشی پر ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے دہشت گردوں کا میڈیکل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات طلب کرلیں۔ ادھر ملزم ڈاکٹرعاصم  عدالت کے روبروپھٹ پڑے کہا دانت میں تکلیف رہتی ہے ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کورٹ کی اجازت کے بغیر ڈاکٹر سے نہیں ملا جا سکتا۔ دوسری جانب ایم کیوایم رہنما روف صدیقی نے عبوری ضمانت میں توثیق اور حاضری سے استثنیٰ کی زبانی  استدعا کی  تو عدالت نے ریمارکس دیئے درخواست موصول ہونے پر کارروائی قانون کے مطابق اورمیرٹ پرہو گی۔ سماعت ختم ہوئی تو روف صدیقی نے کہا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم نے ان سے اپنے حق میں دعا کی درخواست بھی کر ڈالی۔