Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالت نے میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد کر دی

عدالت نے میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد کر دی
August 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کو بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کا اصل نوٹی فکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایاز رفیق لون کی عدالت میں درخواست دی کہ وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود پاکستان داخل ہونے والے شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن طلب کیا تو تفتیشی افسر نے اس کی فوٹو کاپی پیش کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کیسے تفتیشی افسر ہیں کہ اصل دستاویزات کے بجائے عدالت میں اس کی فوٹوکاپی پیش کر رہے ہیں؟ عدالت نے میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے وزارت داخلہ کا اصل نوٹی فکیشن طلب کر لیا ہے۔