Saturday, November 26, 2022

عدالت نے مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی

عدالت نے مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی

کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میگا کرپشن میں احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست کو منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جاری بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گزشتہ دنوں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے کرپشن سکینڈل میں نامزد سابق سیکرٹری خزانہ اور ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی درخواست پر اعتراضات لگا کر اسے واپس کر دیا تھا

تاہم آج نیب کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو دور کرتے ہوئے درخواست دوبارہ جمع کرائی گئی

جس پر بلوچستان میگا کرپشن کیس میں مرکزی ملزم سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی درخواست کو احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کو حکومت کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔