Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالت نے عزیر بلوچ کو اغواء اور قتل کیس میں بری کردیا

عدالت نے عزیر بلوچ کو اغواء اور قتل کیس میں بری کردیا
January 12, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کی عدالت نے عزیر بلوچ کو شہری کے اغواء اور قتل کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

کراچی کی عدالت نے شہری کے اغواء اور قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سُنا دیا، عدالت نے عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ پیش نہیں ہوا۔

وکیل ملک طارق نے مؤقف اپنایا کہ نامعلوم شہری کی لاش پولیس کو ملی مقتول کی کوئی شناخت ظاہر نہیں کی۔ قتل کی واردات 13 مارچ 2020 کو کلری کے علاقے میں ہوئی، مقدمہ 17 مارچ کو درج کیا گیا، ملزم پولیس اہلکار کے بیان پر میرے موکل کو نامزد کیا گیا جو موقع کا گواہ نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا، کس نے قتل کیا استغاثہ اس حوالے سے خاموش ہے، حکم دیا کہ عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔