Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالت نے ریلوے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پر جواب طلب کر لیا

عدالت نے ریلوے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پر جواب طلب کر لیا
July 24, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ریلوے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چنے والا کدھر ہے؟ اگلی پیشی پر حاضر ہو۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر فرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔ آڈٹ آفیسر کے مطابق ریلوے کا خسارہ چالیس ارب روپے ہے۔ آڈٹ آفیسر نے بتایا ریلوے میں سترسال سے خرابی چل رہی ہے، پانچ سال میں دور کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ خسارے کی بنیادی وجہ غیر ذمہ داری اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہے۔ ریلوے کا ستر فیصد ریونیوپنشن کی مد میں جارہا ہے، ڈبل ٹریک منصوبہ چار برس سے تاخیرکا شکار ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ادارے نہیں چل رہے تو سمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے۔ چیف جسٹس نے آڈٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ رپورٹ میں دی گئی تجاویز کو شائع کیا جائے ۔