Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالت نے ”را“ کے 4 ایجنٹوں شفیق پپو، خالدداد، محسن اور عبدالجبارٹینشن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

عدالت نے ”را“ کے 4 ایجنٹوں شفیق پپو، خالدداد، محسن اور عبدالجبارٹینشن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا
August 28, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی سے گرفتار 4 مبینہ بھارتی ایجنٹوں کو 14 روزہ ریمانڈ پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ کراچی سے گزشتہ روز گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے مبینہ ایجنٹ شفیق عرف پپو، خالد عرف داد، محسن اور عبدالجبار عرف ٹینشن کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ مفرور دہشت گرد جاوید لنگڑا کے ساتھی ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چاروں ملزموں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔