Thursday, October 6, 2022

عدالت نے ذوالفقار مرزا کو 3ہفتوں کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی

عدالت نے ذوالفقار مرزا کو 3ہفتوں کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کو تین ہفتے کےلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلے میں کہا کہ ذوالفقار مرزا اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے تین ہفتوں کےلئے ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف اے ٹی سی ون میں چار مقدمات درج تھے جن میں سے دو پر وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ اس حوالے سے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ بےگناہ ہیں۔ حکومت سیاسی طور پر مقدمات میں ملوث کر رہی ہے۔