Monday, October 3, 2022

عدالت نے اداکار جونی ڈیپ کو ان کی ناراض اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیدیا

عدالت نے اداکار جونی ڈیپ کو ان کی ناراض اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیدیا
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے اداکار جونی ڈیپ کو اپنی ناراض اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیدیا۔ ایمبر نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے طلاق کیلئے دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی کو سوا سال ہی گزرا ہے۔ ایمبر نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کرطلاق کیلئے دعویٰ کر دیا اور عدالت میں درخواست کی کہ جانی کو اس سے دور رہنے کا حکم دیا جائے۔ ایمبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ ڈیپ نے گھرمیں لڑائی کے دوران اس کے منہ پر موبائل فون دے مارا۔ جج نے اداکارہ کی درخواست پر جونی ڈیپ کو ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیا۔ ہرڈ کے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ اسے ڈر ہے کہ جونی ڈیپ بغیر بتائے گھر میں آ گھسے گا اور اسے جسمانی اور جذباتی طور پر ہراساں کرے گا۔ جونی ڈیپ آجکل پرتگال میں خیراتی پروگرام میں شریک ہیں۔ ایونٹ میں ایمبر کو بھی شرکت کرنا تھی لیکن وہ اس کے ساتھ موجود نہیں تھی۔