Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالت میں عدم پیشی پر مصطفی کانجو اشتہاری قرار‘ جائیداد ضبطگی کا حکم

عدالت میں عدم پیشی پر مصطفی کانجو اشتہاری قرار‘ جائیداد ضبطگی کا حکم
March 14, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفےٰ کانجو کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد نے مصطفےٰ کانجو کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ تعمیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کیا کہ مصطفےٰ کانجو دانستہ طور پر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے اور بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ سرکاری وکیل سید محمد زرغام نے استدعا کی کہ ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم مصطفےٰ کانجو کو اشتہاری قرار دے کر اس کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا اور ملزم کے نام پر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔