عدالت عظمیٰ نے لگژری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی جانب سے لگژری گاڑیوں کو کرائے پر چلانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت عظمیٰ نے لگژری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
وزراء کی جانب سے لگژری گاڑیوں کے استعمال کے معاملے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ 149 گاڑیاں
تحویل میں لی ہیں اور گاڑیوں کے استعمال کا طریقہ کار بھی طے کر دیا ۔
فیلڈ ورک اور خصوصی مقاصد کیلئے لگژری گاڑی یومیہ 25 ہزار روپے پر استعمال کی جاسکے گی ۔
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب سندھ حکومت نے گاڑیاں کرائے پر دینا شروع کردیں ۔ سندھ میں کچھ ٹھیک بھی ہورہا ہے یا سب بد نیتی کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے تحت وزراء سارا دن گاڑیاں استعمال کر سکیں گے، ورزاء کو پجارو سے کم گاڑی پسند ہی نہیں ۔
عدالت نے لگژری گاڑیوں سے متعلق صوبوں کی درخواستیں یکجا کر دیں ۔ چیف جسٹس نے کہا تمام صوبوں کا معاملہ اسلام آباد میں سنیں گے جس کے بعد
عدالت نے سماعت 28 جون کے لیے ملتوی کر دی ۔