Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدالت عظمیٰ کے حکم پر صاف پانی کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشی

عدالت عظمیٰ کے حکم پر صاف پانی کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشی
February 11, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پانی کی نکاسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔
دوران سماعت شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میاں صاحب آپ یہ بات اپنی پارٹی کو بھی سمجھائیں ۔ میاں صاحب صاف اور شفاف الیکشن کروائیں ، میرا خیال ہے کہ اگلے وزیر اعظم آپ ہوں گے ۔
اس پر شہباز شریف بولے کہ آپ میری نوکری کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں ۔
شہباز شریف کے جواب پر عدالت میں قہقہہ لگ گیا ۔
ہفتے کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت شروع ہوئی ۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعلی کو صاف پانی سے متعلق رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد طلب کیا ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ صرف لاہور کا 540 ملین گیلن گندہ پانی راوی میں پھینکا جاتا ہے ۔
عدالت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔