Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدالت عالیہ کی طرف سے سزا یافتہ نہال ہاشمی کی سزا کل پوری ہو رہی ہے

عدالت عالیہ کی طرف سے سزا یافتہ نہال ہاشمی کی سزا کل پوری ہو رہی ہے
February 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر عدالت عالیہ کی طرف سے سزا یافتہ نہال ہاشمی کی سزا کل پوری ہو رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کی کل رہائی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ رہائی کے پیش نظر لیگی رہنماؤں نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں ۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں ۔
واضع رہے کہ نہال ہاشمی کو ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر یکم فروری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی اور سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی غیر مشروط معافی کو مسترد کر دیا تھا ۔