Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کی اسمبلی رکنیت ختم

عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کی اسمبلی رکنیت ختم
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیتے ہوئےصدر مملکت کو سفارش کی ہے کہ وہ جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کیلیے آئین کے تحت تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قراردیئے جانے  کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی۔ صدر مملکت آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرینگے اور قومی اسمبلی آئین کے مطابق نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی ۔ جس کے بعد نومنتخب  وزیر اعظم اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 سے نواز شریف کی قومی اسمبلی سے رکینت ختم کرنے کا  نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفیکشن  جاری ہونے کے بعد نواشریف سابق وزیراعظم بن گئے ہیں

وزیراعظم نوازشریف نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اب مسلم لیگ ن کو اب نیا پارٹی صدر بھی بنانا ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی  آئین  کی شق 120 کے تحت نواز شریف  پارٹی عہدے پر بھی نہیں رہ سکتے۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت صرف صادق اور امین شخص ہی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے۔