Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عدالتی حکم عدولی ،ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ٹاؤن پلانر اکرم چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی ،ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ٹاؤن پلانر اکرم چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
May 14, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر اکرم چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کنورشن فیس کی درخواست پر کئی ماہ گزرنے کے باوجود فیصلہ نہیں کیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر اکرم چودھری کو طلب کیا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر پیش نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر اکرم چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔