Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عدالتیں آزاد ہیں اور انکے فیصلوں کو بھی ماننا چاہئے: سپیکرقومی اسمبلی

عدالتیں آزاد ہیں اور انکے فیصلوں کو بھی ماننا چاہئے: سپیکرقومی اسمبلی
December 7, 2016

 لاہور(92نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں اور ان کے فیصلوں کو بھی ماننا چاہئے۔ ۔بسنت جیسے تہوار کو منانے کی اجازت ملتی ہے تو یہ بہتر ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے حلقے کے لوگوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا معاملہ عدالت میں ہے جو ریفرینسز مجھے بھیجے گئے تھے انہیں الیکشن کمیشن بھجوا دیا۔

بسنت جیسے عوامی تہوار کی حمایت میں ایاز صادق نے کہا کہ اگر بسنت کی اجازت مل جائے تو بہتر ہو گا اسے منانے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئیں گے وہیں کاروباری سرکل بھی چلے گا۔

  بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر تنقید پر انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو الفاظ کے چناﺅ کے حوالے سے احتیاط کرنی چایئے ۔