Tuesday, September 17, 2024

عدالتوں میں طلب کیا جانا قبل از الیکشن دھاندلی کا آغاز ہے، نوازشریف

عدالتوں میں طلب کیا جانا قبل از الیکشن دھاندلی کا آغاز ہے، نوازشریف
June 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف تنقید سے باز نہ آئے ، اداروں کیخلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ  عدالتوں میں طلبی  ابل از انتخابات دھاندلی ہے ۔ یہ آج سے نہیں بہت پہلے سے آغاز ہو چکا تھا ،اس دن آغاز ہوا تھا جب مجھے نااہل کیا گیا اور پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔ احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  ہر روز سو موٹو لیا جاتا ہے ، ن لیگ کے لوگوں کو زبردستی دوسری پارٹیوں میں شامل کیا جا رہا ہے ، اس پر سو موٹو کب لیا جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریحام خان سے متعلق میں خود اخباروں میں پڑھ رہا ہوں ،ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا مجھے نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ2018 تبدیلی کا سال ہے اور تبدیلی آ کر رہے گی،تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا ۔