Saturday, October 1, 2022

عثمان خواجہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ منسوخی پر پاکستان کے حق میں بول پڑے

عثمان خواجہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ منسوخی پر پاکستان کے حق میں بول پڑے
September 23, 2021 ویب ڈیسک

میلبورن (92 نیوز) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے ختم کرنے کے خلاف پاکستان کے حق میں بول پڑے۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے پاکستان کے دورے کوختم کرنا دوہرا معیار قرار دے دیا۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ بھارت میں حالات جیسے بھی ہوں مگر بھارت میں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں، پیسہ بولتا ہے اور میرے خیال میں یہ ہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے محفوظ ملک ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامت اچھے ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ رواں سال کے آغاز میں پی ایس ایل کھیلنے پاکستان بھی آئے تھے۔