Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عثمان بزدار متبادل ملتے ہی خود وزارت اعلیٰ چھوڑ دینگے ، محمد مالک کا انکشاف

عثمان بزدار متبادل ملتے ہی خود وزارت اعلیٰ چھوڑ دینگے ، محمد مالک کا انکشاف
February 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹایا  نہیں جائے گا، متبادل ملتے ہی وہ خود وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں گے۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے 92 نیوز کے پروگرام  بریکنگ ویوز  میں  انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جن کی بات سنتے ہیں ان کے مطابق بزدار زیادہ دیر نہیں چل سکتے ، استعفے کے بعد عثمان بزدار کہیں گے کہ ان کے لیڈر پر بڑا پریشر ہے، اس لیے وہ استعفیٰ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کرسی ڈگمگانے لگی  ۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک  کے مطابق جلد ہی وہ عہدے سے الگ ہوجائیں گے ،  وزیراعلیٰ پنجاب 5 ماہ گزرنے کے باوجود  اس سیٹ پر ابھی تک ایڈجسٹ نہیں ہوسکے،گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ان کاکہناتھا کہ ابھی تک ٹریننگ ہو رہی ہے،آہستہ آہستہ سیکھ جاؤں گا۔