Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عثمان بزدار عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہو گئے

عثمان بزدار عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہو گئے
February 9, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  عمرہ سعادت کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عمرہ روانگی کے لئے ائیرپورٹ پر  عام مسافروں کیساتھ ہی کھڑے ہوئے اور بورڈنگ کارڈ لیا ، اس موقع پر  مسافر وزیر اعلیٰ سے مصافحہ  بھی کرتے رہے ۔ دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل نے کہا کہ  عثمان بزدار ذاتی خرچے پر عمرہ  کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام مین کہا کہ عثمان بزدار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ذاتی خرچ پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے  سعودی عرب گئے ، سرکاری خزانے پر اس کا کوئی خرچ نہیں آیا۔ عثمان بزدار واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی  پہلے لے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی عمرہ سعادت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نیب کی زیر حراست ہیں۔ ایسے میں پنجاب  کی دیکھ ریکھ کی تمام تر ذمہ داریاں گورنر پنجاب  کے کاندھوں پر ہیں ۔