Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عثمان بزدار سے خطیب بادشاہی مسجد کی مدینہ منورہ میں ملاقات

عثمان بزدار سے خطیب بادشاہی مسجد کی مدینہ منورہ میں ملاقات
February 12, 2019
مدینہ منورہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خطیب بادشاہی مسجد نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی ۔ مولانا عبدالخبیر آزاد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیزی کی زائرین کیلئے خدمات بے مثال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین حجاج کرام و عمرہ زائرین کی بہترین خدمت کر رہے ہیں ، سعودی عرب کی جانب سے اللہ کے مہمانوں   کی خدمت کیلئے مثالی کام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے، حکومت قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر رہی ہے۔