Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عتیق الرحمان شوہر نہیں ، میرا نے عدالت میں ثبوت پیش کر دیے

عتیق الرحمان شوہر نہیں ، میرا نے عدالت میں ثبوت پیش کر دیے
February 3, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ نے تکذیب نکاح کیس میں ثبوتوں کی یو ایس بی پیش کر دی ، اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عتیق الرحمان میرا شوہر نہیں ۔

لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں اپیل پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نے  اپیل پر سماعت کی ۔ دوران سماعت اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے شوہر  نہ ہونے سے متعلق ثبوتوں کی یو ایس بی  عدالت میں پیش کی اور اپنے بیان میں کہا کہ  عتیق الرحمان ان کا شوہر نہیں ۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہوں ، عتیق الرحمان جیسے لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں ۔میرا نے عدالت کو یو ایس بی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5 گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے ، اگر آپ اسے دیکھیں گے تو  سب کچھ صاف ہو جائے گا۔

میرا نے مزید کہا کہ چین ، لاس اینجلس ، ہانگ کانگ کی شوٹنگز کا سارا مواد اس میں موجود ہے ۔ اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ  جو شخص میری موکلہ کا شوہر ہونے کا دعویدار ہے وہ صرف ایک پروموٹر تھا ۔ عتیق الرحمان نے میرا کی فلمیں ڈرامے استعمال کر کے جعلی نکاح نامہ بنوایا ۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔