Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عبیدکےٹو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کےلئےپولیس کے حوالے

عبیدکےٹو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کےلئےپولیس کے حوالے
April 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)انسدادہشت گردی کی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی قتل کیس میں ملزم عبید کے ٹوکو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ  فیصل موٹا سمیت 7 ملزموں کو جیل بھیج دیا۔ نائن زیرو سے گرفتاری کے بعد ریمانڈ ختم ہوا تو قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم عبید کے ٹو کو جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین پولیس افسران کے قتل کے مقدمے میں 5 روز کے  لیے جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداددہشت گردی کی دوسری عدالت نے نائن زیرو سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل موٹا،، ندیم عرف گلوبٹ، نادر شاہ، قادر ہنگورو، عامر سرپھٹا، امتیازاور شبیر عرف ملا کوجیل بھیج دیا۔ عدالت ایم کیو ایم کے کارکن سید رضوان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔ ادھر جوڈیشل مجسریٹ ایسٹ کے روبرو ایک گواہ نے قتل کے مقدمے میں ملزم عامر عرف توتلہ کو شناخت کرلیا۔