Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عبوری وزیراعظم کیلئے قرعہ شاہد خاقان عباسی کا نام نکل آیا

عبوری وزیراعظم کیلئے قرعہ شاہد خاقان عباسی کا نام نکل آیا
July 29, 2017

اسلام آباد(92نیوز) ن لیگ نے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا ۔ شاہد خاقان عباسی عبوری وزیراعظم ہونگے جبکہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد میاں شہبازشریف وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیں گے ۔ مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور نوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد ملک کے طول و عرض میں نئے وزیراعظم کے حوالے سے سوالات اُٹھائے گئے ۔ نیاوزیراعظم کون ہوگا۔ ن لیگ کیا فیصلہ کرنے جا رہی ہے بالآخر ان تمام سوالوں کا جواب آ گیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں چودھری نثار علی خان سمیت تمام اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

بڑا فیصلہ یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملک کے عبوری وزیراعظم ہونگے جبکہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد یہ عہدہ میاں شہبازشریف سنبھال لیں گے۔اجلاس میں خواجہ آصف سمیت کئی دیگر رہنماؤں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا تاہم قرعہ شہباز شریف کے نام نکلا۔  میاں نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کے رہنماؤں نے نوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا اور کہا کہ نوازشریف کے ایک اشارے پر وہ اسمبلی کی رکیت سے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں ۔