Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی نےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی نےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عبوری وزیراعظم کیلئے ن لیگی امیدوار،شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کہتے ہیں پرانی پالیسیاں ہی جاری رکھیں گےکابینہ کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا ملک دشمنوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گاشیخ رشید ریفرنس دائر کرنے کا شوق پورا کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکرسردار ایاز صادق  کے چیمبر میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ قبل ازیں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزراء سردار یوسف، افتاب  شیخ و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں نا مزد وزیراعظم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور   کیاگیا ۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نےمیڈیا سے غیر رسمی بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں۔ قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم منتخب ہونے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی البتہ کابینہ کی تشکیل میں انہیں پہلے سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ چوہدری نثار وزیر بننے کے لئے تیار نہیں جبکہ اسحاق ڈار بھی دوبارہ وزارت لینے سے انکاری ہیں۔ چوہدری نثارعلی خان نے عندیہ دیا ہے کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے تو وہ وزارت لینے پر غور کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تو شاہد خاقان عباسی بنیں گے تاہم انکی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا اس کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔