Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کی تقریبات آج سے شروع

عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کی تقریبات آج سے شروع
October 5, 2015
کراچی(92نیوز)برصغیر پاک و ہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کلفٹن میں ان کے مزار پر شروع ہورہا ہے عرس کی تقریبات کا اہتمام محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے جانب سے کیا جائیگا،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان مزار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کریں گے ،عرس کے دوران قرآن ونعت خوانی اورسماع کی محافل ہونگی ۔ اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ شریک ہوں گے ، عرس کے آخری دن بدھ صبح دس بجے قل شریف کی محفل منعقد ہوگی ،عرس کے دوران مزار کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے درگاہ پر زائرین کوتما م ضروری سہو لیات کیلیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جس میں پینے کا پانی، قیام و طعام، میڈیکل کیمپ ، اسٹینڈ بائی جنریٹرز، سکیورٹی و ٹریفک انتظامات شا مل ہیں۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔