عبدالقادر پٹیل گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

کراچی(92نیوز) عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ گرفتاری دینے کیلیے کراچی کے بوٹ بیسن تھانے پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں عبوری ضمانت کی توثیق نہ ہونے پر فرار ہونے والے پی پی کے رہنما عبدالقادرپٹیل نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عبدالقادر پٹیل کی جونہی آج ضمانت توثیق کی درخواست خارج ہوئی تو عبدالقادر پٹیل عدالت سے فرار ہوگئے ۔ ان کے عدالت سے فرار ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ۔ اسی اثنا میں عبدالقادر پٹیل نے خود تھانے میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا اور بوٹ بیسن تھانے میں پہنچ کر اپنی گرفتاری دیدی ۔