Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عبدالقادر پٹیل خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

عبدالقادر پٹیل خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
April 12, 2016
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے جلاوطن رہنما عبدالقادر پٹیل کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ عزیز بلوچ کیس میں رینجرز کو مطلوب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں پہلے ہی عبدالقادرپٹیل کے سمن جاری کررکھے ہیں تاہم انہوں نے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق قادرپٹیل کی وطن واپسی عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم کیس میں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کی وطن واپسی کئی بڑے سیاسی رہنماوں کے لیے دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔