عبدالقادر نے کپتان اظہر علی اور ون ڈے ٹیم کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا
لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں مسلسل بدترین کارکردگی اور شکستوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور گگلی ماسٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ کپتان اظہرعلی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی پوری ٹیم کو بھی تبدیل کر دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا جس طرح کا کھیل یہ پیش کر رہے ہیں یہ ٹیم ون ڈے کیلئے نہیں تھی۔ انہوں نے کہا سلمان بٹ‘ عماد وسیم کو ون ڈے میں رکھنا چاہیے۔ سرفراز ہر میچ میں اچھی فائٹ کرتا ہے اور کھیل کے دکھاتا ہے۔