Sunday, September 15, 2024

ووٹرز تبدیلی کا فیصلہ کرینگے !!! عبدالعلیم خان کی حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، کامیابی کیلئے دعا

ووٹرز تبدیلی کا فیصلہ کرینگے !!! عبدالعلیم خان کی حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، کامیابی کیلئے دعا
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) این اے 122 کا اعصاب شکن مقابلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اپنی کامیابی کیلئے دعا کرنے لاہور میں واقع حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر گئے۔ ان کے ہمراہ ان کے دیگر ساتھی بھی تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما کافی دیر داتا دربار کے صحن میں بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹرز فیصلہ کرلیں، نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں یا فرسودہ نظام چلنے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ ہو جائے گا کہ عمران خان سب کے پسندیدہ ہیں۔ علیم خان نے مزید کہا کہ این اے122 کے ووٹرزتبدیلی کا فیصلہ کریں گے۔ جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہیں۔ ووٹرز بڑی تعداد میں گھر سے نکل رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے حلقے کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔