Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عبدالعلیم خان کی جلد ضمانت ہو جائے گی ، خورشید شاہ

عبدالعلیم خان کی جلد ضمانت ہو جائے گی ، خورشید شاہ
February 8, 2019
لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے عبدالعلیم خان کی گرفتاری محض دکھاوا قرار دے دی اور کہا ان کی جلد ضمانت ہو جائے گی۔ سابق قائد حزب اختلات خورشید شاہ کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو ہوئی۔ رہنماء پیپلزپارٹی نے علیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی کودکھاوا قرار دیا۔ بولے،یہ گرفتاری صرف بیلنس کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے استعفے کے مطالبے پر اپنا مطالبہ بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کے خلاف نیب کا کیس وہ بھی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں۔ ساتھ ہی بولے این آر او کی بات کرنے والے بتائیں،این آر اوکون مانگ رہا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ سے چیزیں ویسے ہی پڑی ہے، ریونیو میں دو سو سے ڈھائی سو ارب کا خسارہ ہوا ہے۔ حالیہ بجٹ میں پاکستان کے ساتھ مذاق کیا گیا، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔