Thursday, February 22, 2024

عبدالسلام آفریدی نے ووٹ بیچنے کی آفر کے ثبوت جمع کرا دیے

عبدالسلام آفریدی نے ووٹ بیچنے کی آفر کے ثبوت جمع کرا دیے
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی میں ووٹ بیچنے کی آفر کے ثبوت جمع کرا دیے ۔

عبدالسلام آفریدی نے واٹس ایپ میسجز کے سکرین شاٹس اور آڈیو میسجز الیکشن کمیشن کمیٹی میں جمع کرائے، الیکشن کمیشن نے عبدالسلام آفریدی سے ووٹ کے بدلے آٹھ کروڑ کی آفر سے متعلق ثبوت مانگے تھے۔

عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عباس آفریدی کو ووٹ ڈالنے کے لیے وٹس ایپ پر رابطے کیے گئے، الیکشن کمیشن رابطہ کرنے والے افراد کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرے۔