Thursday, December 1, 2022

گوگل نے عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر ڈوڈل جاری کردیا

گوگل نے عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر ڈوڈل جاری کردیا

کراچی (92نیوز) دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ گوگل نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈوڈل جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زندگی بھر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی 89 سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ موقع کی مناسبت سے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈوڈل جاری کردیا۔

ڈوڈل میں عبدالستار ایدھی اور ان کے فلاحی کاموں کی تصاویر آویزاں کرکے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ مرحوم کے چاہنے والوں نے گوگل کی کاوش کو خوب سراہا۔

ڈوڈل میں عبدالستار ایدھی کی تاریخ پیدائش، تاریخ وفات، اسپتال، ایمبولینس اور دو بچوں کے ساتھ ماں اور کتاب کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر اور فیس بُک پر بھی سلام ایدھی کے نام سے چلنے والا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ عبدالستار ایدھی آٹھ جولائی دو ہزار سولہ کو اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔