Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام شہریوں نے انتخابات سے سہانے مستقبل کی امیدیں لگا لیں

عام شہریوں نے انتخابات سے سہانے مستقبل کی امیدیں لگا لیں
July 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) انتخابی دنگل کے لیے اکھاڑہ تیار ہو گیا۔ کہیں نئے پاکستان کے نعرے تو کہیں پرانی جمہوری روایات کی باتیں ہو رہی ہیں۔ عام شہریوں نے انتخابات سے سہانے مستقبل کی امیدیں لگا لیں۔ ماضی میں ووٹ کی طاقت کا استعمال کرنے والے ووٹرز کہتے ہیں انتخابی مہم میں سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں مگر تبدیلی محض خواب ہی رہتی ہے۔ نوجوان ووٹرز سمجتے ہیں ووٹ کی طاقت سے ہی نیا پاکستان بنے گا اور ماضی کی روایات بدل جائیں گی۔ اب منتخب قیادت پر ہے کہ وہ نیا پاکستان دیتے ہیں یا پھر جیت کر ماضی کی طرح ووٹرز کو بھول جائیں گے۔